ٹسڈک – وزیراعظم یوتھ بزنس لون سکیم پارٹنر

وزیراعظم یوتھ بزنس لون کا مقصد 21 سے 45 سال تک کی عمر کے نوجوانوں کو نہایت آسان شرائط پر قرضے کی فراہمی ہے۔اس سکیم کے توسط سے ایک لاکھ نوجوان استفادگان صرف 8 فیصد شرح منافع پر نامزد مالیاتی اداروں” نیشنل بینک اور فرسٹ وومن بینک” کے ذریعے قرضہ حاصل کر سکتے ہیں۔ یوتھ بزنس لون کی معیاد واپسی 8سال بشمول ایک سال رعائیتی مدت ہے۔ یہ قرضہ 90:10 کی ڈیبٹ ایکوئیٹی کے تناسب سے پورے پاکستان بشمول پنجاب،سندہ، خیبر پختون خواہ، بلوچستان، آزاد جموں کشمیر، گلگت بلتستان اور فاٹا کے نوجوانوں کے لئے قابل حصول ہوگا۔ وزیراعظم کے یوتھ بزنس لون کا50 فیصد کوٹہ خواتین اور 5 فیصد کوٹہ شہداء کے خاندانوں، بیواؤں اور معذور افرادکے لئے مختص کیا گیا ہے۔

ٹسڈک (ٹیکنالوجی اپگریڈیشن اینڈ سکل ڈویلپمنٹ کمپنی) مختلف صنعتی کلسٹررز کی اپگریڈیشن کے لئے جدید ٹیکنالوجی اور ہنر مند افرادی قوت کی فراہمی کے وسیع تجربے کو موثر طریقے سے بروئے کار لا کروزیراعظم یوتھ بزنس لون استفادگان کو رہنمائی اور سہولت فراہم کریگا۔ ٹسڈک مختلف صنعتی ٹیکنالوجی کے شعبوں میں کاروبار کرنے کیلئے پڑھے لکھے اور ہنرمند نوجوان تیار کرے گا اور وزیراعظم یوتھ بزنس لون سکیم کے مقصد کو عملی جامہ پہنائے گا۔

 کاروباری منصوبہ بندی کی راہنمائی کے لئے ٹسڈک نے چند بزنس ٹریننگ ویڈیوز تیار کی ہیں۔

 مزید تفصیلات کے لیے یہاں کلکک ریں

ٹسڈک استفادگان کو کامیاب کاروبار کے قیام کے لیے تکنیکی سکل اور مہارت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ان میں کام کرنے، سیکھنے اور تعمیرو تکمیل کرنے کا نقطہٗ نظر پیدا کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ کامیاب کاروبار کے قیام کے لیے تکنیکی تربیت ناکافی ہے اور اس امر کو زیرغور رکھتے ہوےٗ ہم نے استفادگان کے لیے ایک جامع منصوبہ ترتیب دیا ہے۔ ہم نہ صرف استفادگان کی کاروباری صلاحیتوں کا تجزیہ کریں گے بلکہ ان کے رویے  ، کاروباری کوشش ، لیڈرشپ خصوصیات اور دیگر صلاحیتوں کو نکھاریں گے جو کہ ان کو تجربہ کار اور کامیاب بزنس مین میں تبدیل کرنے کے لیے ضروری ہے تاکہ وہ اپنے کاروبار کو کامیابی کی نئ بلندیوں پر پہنچا سکیں ۔

 

 

اپنے منتخب کردہ شعبہ میں جدید ٹیکنالوجی، مارکیٹ کے رجحانات اور بزنس کی سوجھ بوجھ حاصل کر کے ایک منافع بخش کاروبار کی شروعات کیجئے

اپنی سولر ورکشاپ کھولیے

لائیٹ انجیئرنگ سیکٹر میں کاروبارکریں

کاروباری اخراجات: 1,700,000 روپے
پہلے سال کا متوقع منافع: 300,000 روپے
اور آئیندہ سالوں میں شرح منافع میں مزید اضافہ ہو گا۔

تفصیل کیلئے یہاں کلک کریں

کاروباری اخراجات: 1,900,000 روپے
پہلے سال کا متوقع منافع: 350,000 روپے
اور آئیندہ سالوں میں شرح منافع میں مزید اضافہ ہو گا

۔ تفصیل کیلئے یہاں کلک کریں

سرامکس اور سینٹری ویئر سیکٹر میں کاروبار کریں

ڈیجیٹل ڈیزائن سینٹر کھولیں

کاروباری اخراجات: 1,900,000 روپے
پہلے سال کا متوقع منافع: 300,000 روپے
اور آئیندہ سالوں میں شرح منافع میں مزید اضافہ ہو گا۔
تفصیل کیلئے یہاں کلک کریں
کاروباری اخراجات: 1,900,000 روپے
مپہلے سال کا متوقع منافع: 300,000 روپے
اور آئیندہ سالوں میں شرح منافع میں مزید اضافہ ہو گا۔
تفصیل کیلئے یہاں کلک کریں
First Women Bank Loan Form National Bank PM loan Form